پشاور، پولیس کی اشتہاری مجرمان اور ہوائی فائرنگ کیخلاف مہم جاری 96 اشتہاریوں سمیت 22 ملزمان گرفتار

پیر 20 نومبر 2017 21:38

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے اشتہاری مجرمان اور ہوائی فائرنگ کے خلاف جاری مہم کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب 96 اشتہاری مجرمان اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 22 ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق سی سی پی او پشاور محمد طاہر خان کی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی نگرانی میں پشاور شہر میں سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان اور ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے سٹی ،کینٹ ، صدر سرکل اور رورل کے حدود میں مختلف تھانہ جات کی حدود میں اشتہاری مجرمان اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ٹھکانوں پر خصوصی چھاپے لگائے گئے ان چھاپوں کے دوران ضلع بھر میں مجموعی طور پر سنگین مقدمات میں مطلوب 96 اشتہاری مجرمان اور ہوائی فائرنگ کی خلاف ورزی کرنے پر 22 ملزمان تھانہ بھانہ ماڑی کے حدود میں دولت خان ولد مختیار احمد تھانہ ہشتنگر ی کے حدود میں ابراہیم ،تھانہ گلبرک کے حدود میں ذوالقرنین ولد منیر احمد ،تھانہ متھرا کے حدود میں صدام خلیل ،ایمل خلیل ،یاسر علی ،مزمل ولد جابر خان تھانہ دائودزئی کے حدود میں عامر سعید ،عمران ،واحد گل ولد وزیر گل ،زرشید ولد اول شیر ،عباس ولد بہادر شیر ،سرور ولد پر ویز ،اسدعلی ولد رحمان گل ساکنان جٹی بالا ،تھانہ خان رازق کے حدود میں سردار وسیم آغا ولد سردار محمد یوسف ساکن کو چہ رسالدار ،سیار خان ولد فضل الرحمن ساکن فقیر کلے ،تھانہ فقیرآباد کے حدود میں عطاء اللہ ولد وکیل خان ساکن وزیر کالونی ،تھانہ پہاڑی پورہ کے حدود میں زرولی ولد گل محمد ساکن باغ کورونہ ،تھانہ ریگی کے حدود میں رخسار ولد تحسین اللہ ساکن ریگی ،تھانہ چمکنی کے حدود میں بدر ،جان شیر پسران شفیق خان ساکن ملوگی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج رجسٹر ڈ کر لیے گئے ۔

متعلقہ عنوان :