باجوڑ ایجنسی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز،2 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے

پیر 20 نومبر 2017 21:38

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) باجوڑ ایجنسی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز۔باجوڑ ایجنسی میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔ مہم کا آغاز اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ خار محمد عارف یوسفزئی نے بچے کو پولیوکے قطرے پلاکر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایجنسی سرجن باجوڑ ڈاکٹر وزیر خان صافی نے کہا کہ تین روزہ انسداد پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کے دو لاکھ اٹھائیس ہزار (228001)بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ جس کیلئے 709ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 654موبائل ، 14ٹرانزٹ اور 41فکسڈ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :