ڈیرہ اسما عیل خان، پولیس کی کارروائی، ایک دستی بم بمعہ ڈیٹونیٹر ‘ کلاشنکوف برآمد ، ملزم گرفتار

پیر 20 نومبر 2017 21:38

ڈیرہ اسما عیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) پروآ پولیس نے ڈگری کالج پروآ کے قریب آرا مشین پر کاروائی کے دوران ایک دستی بم بمعہ ڈیٹونیٹر ‘ کلاشنکوف اور26کاتوس برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار دھماکہ خیز مواد و اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پروآ پولیس نے ڈگری کالج پروآ کے قریب واقعہ آرا مشین پر کاروائی کے دوران ایک دستی بم بمعہ ڈیٹونیٹر ‘ ایک کلاشنکوف اور 26کاتوس برآمد کرکے عاشق ولد فیض محمد ‘ سکنہ پروآ کو گرفتار کرکے اسکے خلاف دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ عنوان :