Live Updates

طالبان خان نے خیبر پختونخواہ کا تعلیمی بجٹ تک سمیع الحق کے مدرسے کو دے دیا، عمران خان کے طالبان خان چہرے سے مغرب اور سپانسر لاعلم ہیں

سابق صدر آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری کا ٹوئیٹر پیغام میں عمران خان اور مولانا سمیع الحق کے اتحاد پر ردعمل

پیر 20 نومبر 2017 21:38

طالبان خان نے خیبر پختونخواہ کا تعلیمی بجٹ تک سمیع الحق کے مدرسے کو ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ آصف زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ طالبان خان نے خیبر پختونخواہ کا تعلیمی بجٹ تک سمیع الحق کے مدرسے کو دے دیا، عمران خان کے طالبان خان چہرے سے مغرب اور سپانسر لاعلم ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان اور مولانا سمیع الحق کے اتحاد پر ردعمل دیتے ہوئے بختاور بھٹو زرداری نے کہا کہ طالبان خان نے خیبرپختونخواہ کا تعلیمی بجٹ تک سمیع الحق کے مدرسے کو دے دیا۔ عمران خان کے طالبان خان چہرے سے مغرب اور سپانسر لاعلم ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات