میڈیا دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کر سکتا ہے ،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں ،وزارت میڈیا ورکرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے تربیتی پروگرام شروع کر رہی ہے ،وزیراعظم یوتھ پروگرام سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے

وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب کی قازقستان کے میڈیا وفد سے ملاقات میں گفتگو

پیر 20 نومبر 2017 21:17

میڈیا دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کر سکتا ہے ،ذرائع ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میڈیا دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کر سکتا ہے ،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں ،وزارت میڈیا ورکرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے تربیتی پروگرام شروع کر رہی ہے ،وزیراعظم یوتھ پروگرام سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

پیر کو وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب سے قازقستان کے اعلیٰ سطح کے میڈیا وفد نے ملاقات کی ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان ذرائع ابلاغ ، معلومات ، ثقافتی شعبوں میں طویل المدتی شراکت داری کی ضرورت ہے ۔وزیر مملکت نے اس حوالے سے منتخب کتابوں کے ترجمے ، ڈراموں اور فلموں کے تبادلے کی تجویز دی ۔

(جاری ہے)

مریم اورنگزیب نے کہا کہ میڈیا دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردارادا کر سکتا ہے ،ذرائع ابلاغ کے نمائندوں ،ثقافتی طائفوں کے تبادلوں کی ضرورت ہے ۔

وزارت میڈیا ورکرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے تربیتی پروگرام شروع کر رہی ہے ،حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل پاکستان کا اثاثہ ہے ، حکومت نوجوان نسل کو ترجیح دیتی ہے ،وزیراعظم یوتھ پروگرام سے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے ۔قازقستان کے میڈیا وفد نے حکومت کی طرف سے میڈیا کی آزادی کے حوالے سے کئے گئے اقدامات کی تعریف کی اور کہا کہ دوطرفہ ثقافتی تعلقات کو مزید بہتر اور مضبوط بنانے کی ضرورت ہے ۔

متعلقہ عنوان :