منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ، شہر کے وسط میں قائم سرکاری کوارٹر پر چھا پہ ، اڑھائی من چرس اور افیون برآمد

پیر 20 نومبر 2017 21:17

وہاڑی۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) سی آئی اے سٹاف کا آر پی او ملتان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون ، شہر کے وسط میں قائم سرکاری کوارٹر پر چھا پہ ، اڑھائی من چرس اور افیون برآمد اور تین کنڈے اور ہزاروں روپے نقدی برآمد کرلیئے ، چھا پہ مار ٹیم کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور انعامات کا اعلان ، واقعات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے تھانہ سی آئی اے میں پریس کانفرنس کرتے ہو ئے بتایا کہ آر پی او ملتان کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کررکھا ہے جس پر سی آئی اے سٹاف پو لیس کے انچارج رائے عارف نے اپنی ٹیم مقبول احمد گجر اے ایس آئی ، محمد ارشد اے ایس آئی ودیگر کا نسٹیبلان شرافت علی ، اعجاز انور ، غلام مصطفی ، عبدالغفار ، فیاض رحیم ، محمد ارشد ، ثمر لطیف ، محمد یاسین اور شو کت علی ودیگر ایلیٹ فورس کے ہمراہ شہر کے وسط ہا ئی وے کالونی کے کوارٹر نمبر ایک پر ایس پی سجاد محمد خان ٹکا کی نگرانی میں کا میا ب چھا پہ مارا اور ایک مبینہ منشیات فروش غلام عباس عرف عباسی کو رنگے ہا تھوں گرفتار کرلیا ، اور کوارٹر کے مختلف حصوں میں چھپائی ہوئی 50کلو چرس ، 50کلو افیون ٹوٹل اڑھائی من منشیات برآمد کرلی ، اس منشیات کی قیمت 70لا کھ روپے سے زائدبتائی جا تی ہے اسکے علا وہ تین عدد کنڈے باٹ سمیت 76ہزار روپے وٹک بھی برآمد کرلی۔

متعلقہ عنوان :