ریسکیو 1122وہاڑی کے زیر اہتمام ٹریفک حادثات سے متاثرہ افراد کا عالمی دن منایا گیا

پیر 20 نومبر 2017 21:17

وہاڑی۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) ٹریفک حادثات کا شکار ہو کر لقمہ اجل بننے اور معذورہونے والے لوگوں کی یاد تازہ اور ساتھ ساتھ تمام ایمرجنسی سروسز کو خراج تحسین پیش کرنے کے سلسلہ میں ریسکیو 1122وہاڑی کے زیر اہتمام ٹریفک حادثات سے متاثرہ افراد کا عالمی دن منایا گیا ہے ۔ اس سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 انجنیئردانش خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیورزہر قسم کے حالات میں بدترین حادثات کے شکار لوگوں کی بروقت عملی مدد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں 91فیصد اموات ٹریفک حادثات کی وجہ سے ہوتی ہیں اور اس کا زیادہ تر شکار نوجوان اور کم عمر افراد کے ساتھ ساتھ وہ لوگ بنتے ہیں جو فیملی کی کفالت /روزگارکے لیے نکلتے ہیںضرورت اس امر کی ہے کہ تمام محکمے مل کرکمیونٹی سیفٹی پرگرامز اور میڈیا کے ذریعے عوام الناس میں سیفٹی کلچر اپنانے کو فروغ دیںاورٹریفک قوانین پر مکمل عملدرآمد جیسے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔اس موقع پر ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر عبد الحق صاحبزادہ،اسٹیشن کوآرڈینیٹرسجاد احمد ناہرہ، کنٹرول روم انچارج محمد عمران ،عطا الرحمان (TMI) ، میڈیا کوارڈینیٹر محمد طارق رشید ، ریسکیورز اورحادثات سے متاثرہ لوگ بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :