مصالحتی مرکز وہاڑی مختلف مقدمات میں مؤثر مصالحتی کردار ادا کر رہا ہے،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد

پیر 20 نومبر 2017 21:17

وہاڑی۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نثار احمد نے کہا ہے کہ مصالحتی مرکز وہاڑی چیف جسٹس پنجاب سید منصور علی شاہ کے ویژن کے مطابق مختلف مقدمات میں مؤثر مصالحتی کردار ادا کر رہا ہے جس سے عدالتوں اور لوگوں کا وقت بھی بچ رہا ہے اور معاملات بھی جلد حل ہو رہے ہیں‘ انہوں نے کہا کہ مصالحتی مرکز وہاڑی میں کل 8 مقدمات میں مصالحت کرائی گئی ان مقدمات میں سے 5 دیوانی نوعیت کے فیملی کیسز تھے جبکہ 3 کیسز فوجداری تھے بچوں کی حوالگی کا ایک کیس 2007 ؁ء سے مختلف عدالتوں میں چل رہا تھا مصالحتی مرکز میں اس کا فیصلہ مختصر لمحات میں فریقین کی باہمی رضا مندی سے کر تے ہوئے بچوں کی ملاقات کا شیڈول تیار کر دیا گیا مختلف اوقات میں مصالحتی سنٹر میں پیش ہونے والے فریقین نے اس سنٹر کی افادیت اور کارکردگی کو سراہا کہ جن مقدمات کا فیصلہ سالوں میں نہ ہوسکا وہ مصالحتی سنٹر میں چند روز میں صلح صفائی سے ہوگیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کہا کہ مصالحتی نظام سے عوام اور ادارے کے وقت بہت سارے اخراجات کی بچت ہوئی۔