ای پولیس سٹیشن کو بہت جلد دوبارہ فعال کر دیا جائیگا ،ایس ایس پی آپریشن رانا محمد معصوم

پیر 20 نومبر 2017 21:35

فیصل آباد۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ای پولیس سٹیشن کو بہت جلد دوبارہ فعال کر دیا جائیگا جبکہ ون فائیو کی موجودہ عمارت میں پولیس خدمت سنٹر آئندہ ہفتے آپریشنل ہو جائیگا جہاں لوگوں کو پولیس سے متعلق 13 قسم کی مختلف سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایس پی آپریشن رانا محمد معصوم نے بتایا کہ ڈولفن فورس کی وجہ سے گشت کے نظام میں کافی بہتری آئی ہے جبکہ اب تک کی فیڈ بیک کے مطابق سٹریٹ کرائم پر قابو پانے میں بھی خاصی مدد ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈولفن کی کارکردگی کا سائنسی تجزیہ کروا رہے ہیں تا کہ یہ معلوم ہو سکے کہ ڈولفن سے پہلے کیا صورتحال تھی اور اس کے آنے سے امن و امان کی صورتحال میں کتنی بہتری آئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ڈولفن کا ماڈل ترکی سے لیا گیا ہے جن کو 550 سی سی کی موٹر بائیک دی گئی ہیں جبکہ ان کے ماسٹر ٹرینرز کی ٹریننگ بھی ترکی سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت ڈولفن فورس کے 200 جوانوں کے پاس 550 سی سی کی سو موٹر بائیک ہیں۔ اس موقع پر سوال وجواب کی نشست میں سیکرٹری جنرل عابد مسعود ، جواد اصغر ، سینئر نائب صدر شیخ فاروق یوسف اور دیگر ممبران نے بھی حصہ لیا جبکہ آخر میں محمد خالدمحمود انور نے رانا محمد معصوم کو فیصل آباد چیمبر کی خصوصی شیلڈ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :