کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی جاری

پیر 20 نومبر 2017 21:35

فیصل آباد۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی کی ہدایت پر ایڈمن آفیسر/ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ریاض حسین انجم نے کھانے پینے کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں گیارہ گرانفروشوں کو 23 ہزار روپے جرمانہ کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے مسلم ٹائون ‘ نور پور ‘ گلستان کالونی ‘ حق باہو چوک اور دیگر علاقوں میں پھل و سبزی فروشوں ‘ بیف و چکن شاپس اور دیگر دکانداروں کو اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے پرموقع پر ہی مختلف مالیت کے جرمانے کئے ۔