محکمہ لائیو سٹاک مویشی پال حضرات کی بھر پور رہنمائی کر رہا ہے،ڈائریکٹر لائیو سٹاک

پیر 20 نومبر 2017 21:35

فیصل آباد۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء)محکمہ لائیو سٹاک موسمی تبدیلی کے مطابق جانوروں پر اثرات اور مختلف بیماریوں سے آگاہی و بہتر صحت اور اچھی پیداوار کے لئے مویشی پال حضرات کی بھر پور رہنمائی کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر لائیو سٹاک نے بتایا کہ یونین کونسل کی سطح پر ویٹرنری ہسپتال کے انچارج ڈاکٹرز فارمر ڈے اور سکول فوکس پروگرام کے ذریعے خدمات انجام دے رہے ہیں ۔ اس ضمن میں اب تک 127 سیشنز میں آگاہی دی جا چکی ہے۔