جھنگ میں منظم اور مربوط ایمرجنسی مینجمنٹ کا نظام موجود ہے،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر

پیر 20 نومبر 2017 21:34

جھنگ۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسنین نے اپنے ایک بیان میںروڈ ٹریفک حادثات کے بارے میں بتایا کہ اس دن ایمرجنسی سروس جیسے 1122اور میڈیکل کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا جاتا ہے جو روزانہ روڈ حادثات میں بر وقت اور پیشہ وارانہ امداد سے عوام کی ساری زندگی کی معذوری سے بچاتے ہیں۔

اس دن کا منانا اس لیے بھی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ یہ ہم سب کی توجہ اہم مسئلہ جو کہ روڈ ٹریفک حادثات کی طرف کرواتا ہے۔پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122کے اعدادوشمار سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کا شکار 18 سی30سال کے جوان زیادہ ہوتے ہیں۔ریسکیو1122 جھنگ اب تک 34684سے زیادہ روڈ حادثات پر بر وقت رسپانس کیا۔

(جاری ہے)

جن میں 60000لوگوں کو ریسکیو کیا اور ان میں 3635لوگ جان کی بازی ہار گئے۔

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122جھنگ دوسرے متعلقہ ادارے جیسے ٹریفک پولیس جھنگ عوام کی روڈسیفٹی کے حوالے سے تعلیم و تربیت کے لیے کوشاں ہیں لیکن اس کے باوجود حادثات کی شرح میں کمی نہیں آ رہی جس سے کچھ جامع اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ سیفٹی کو یقینی بنایا جا سکے اس کے لیے انفرادی اور اجتماعی کوشش کی ضرورت ہے۔آج جھنگ میں منظم اور مربوط ایمرجنسی مینجمنٹ کا نظام موجود ہے جو کہ بانی ڈاریکٹر جنرل 1122کی لگاتا راور بے مشال محنت اور کوشش کا نتیجہ کہ آج ہر شہری کو حادثات اور سانحات میں ر وقت مدد مل رہی ہے اور ریسکیو1122جھنگ دن رات شہریوں کے احساس تحفظ کیلئے کوشاں ہے۔