ڈپٹی کمشنر کی پولیو ٹیموں کی نگرانی کیلئے والدین کی آگاہی کے لئے ہر ممکن ذرائع بروئے کار لانے کی ہدایت

پیر 20 نومبر 2017 21:34

جھنگ۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے محکمہ صحت کے افسران پر واضح کیا ہے کہ مہم کی نگرانی کیلئے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے اور تمام مراحل تربیت یافتہ سٹاف کے ذریعے مکمل کئے جائیں کیونکہ انسداد پولیو ٹیموں کے کام کی سخت نگرانی کی جائیگی۔یہ بات انہوںنے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میںپانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیوسے بچائو کے حفاظتی قطرے پلا کر تین روزہ خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہی۔

اس دوران میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈاکٹر حبیب احمد بٹر، سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر شاہد سلیم ، انتظامی عملہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجودتھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے والدین کی آگاہی کے لئے ہر ممکن ذرائع بروئے کار لائے جائیں اوراوردیگر عوامی مقامات پر پولیو ٹیموں کو متحرک رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ اس قومی فریضہ کی ادائیگی کے حوالہ سے اور مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطہ کو یقینی بنائیں اور تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز انسداد پولیو ٹیموں کا جائزہ بھی لیں گے۔

انہوںنے مزید کہا کہ انسداد پولیو مہم کو زیادہ موثر اور فعال بنانے کیلئے بھرپور عوامی مہم چلانے کی بھی اشد ضرورت ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے انسداد پولیو مہم کی ٹیموں کو درکار مناسب سیکورٹی فراہم کریںگے۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنرنے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور مریضوں کے مفت علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی کے جاری کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مفت ادویات فراہمی کے شعبہ میں ادویات کے سٹاک میں اضافہ اور ترسیل کے کام میں مزید تیزی لائی جائے ۔

متعلقہ عنوان :