انصاف کی فراہمی کیلئے میرے دفتر کے دروازے ہر خاص وعام کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں ،ڈی پی او اوکاڑہ کاکھلی کچہری سے خطاب

پیر 20 نومبر 2017 21:34

اوکاڑہ۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء)وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے عام آدمی کی دہلیز تک انصاف کی فراہمی کے لیے تمام تروسائل کوبروئے کارلایا جائیگا جس کے لئے میرے آفس کے دروازے ہر خاص وعام کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے اپنے آفس میں عوامی مسائل کے حل کے لیے لگائی جانے والی کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر انہوں نے ضلع بھر سے آئے سینکڑوں سائلین کے مسائل سنے اور ان کے فوری اورمیرٹ پرحل کرنے کے لیے موقع پر احکامات جاری کئے ۔ ڈی پی اوحسن اسد علوی نے کہا کہ غریب اورمظلوم کی دادرسی اولین ترجیح ہے۔جس کے لئے آفس میں تمام متعلقہ برانچز میںمتعین افسران کو سائلین سے خوش اسلوبی اور نرم رویہ رکھنے اور انہیں عوام دوست ماحول رکھنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

(جاری ہے)

سائلین کی شکایات کے ازالہ کے لیے خصوصی ڈیسک بنائے گئے ہیں ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرحسن اسد علوی نے کھلی کچہری کے بعد ڈی پی او آفس میں قائم تمام برانچز کا ملاحظہ کیا اور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ روزآنہ کی بنیاد پر تمام ملازمین کی حاضری کو صبح 8بجے یقینی بنایا جائے اور تمام سٹاف باوردی آفس میں کام کر یں اورملازمین کے احتساب کا عمل روزآنہ کی بنیاد پر کیا جاناا حد ہے۔