نواز شریف کو ختم نبوتﷺْ قانون میں چھیڑ خانی کرنے کی سزا مل رہی ہے: ن لیگی ایم پی اے ریاض چنیوٹی

muhammad ali محمد علی پیر 20 نومبر 2017 20:28

نواز شریف کو ختم نبوتﷺْ قانون میں چھیڑ خانی کرنے کی سزا مل رہی ہے: ن ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2017ء) ن لیگی ایم پی اے کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ختم نبوتﷺْ قانون میں چھیڑ خانی کرنے کی سزا مل رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے منتخب ہونے والے ن لیگی ایم پی اے ریاض چنیوٹی نے بھی اپنی ہی پارٹی کے صدر نواز شریف کیخلاف بغاوت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں لوگوں کے اجتماع سے گفتگو کرتے ہوئے ریاض چنیوٹی نواز پر برس پڑے۔

ریاض چنیوٹی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو ختم نبوتﷺْ قانون میں چھیڑ خانی کرنے کی سزا مل رہی ہے۔ نواز شریف کو پاناما کیس میں شاید اتنی زیادہ سزا نہ ہوتی۔ لیکن ختم نبوتﷺ قانون میں جو چھیڑ خانی کی گئی تو نواز شریف کو اپنے اسی عمل کی سزا مل رہی ہے۔ نواز شریف سے اس معاملے میں غلطی ہوئی ہے اور اسی باعث وہ آج در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :