لوٹی ہوئی رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائیں گے، چیئرمین نیب نے عوام کو یقین دہانی کروا دی

پیر 20 نومبر 2017 20:26

لوٹی ہوئی رقم وصول کر کے قومی خزانے میں جمع کروائیں گے،  چیئرمین نیب ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2017ء) چیئرمین نیب نے تمام اداروں اور جماعتوں کے خلاف اعلان جنگ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب کے حالیہ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ نیب بلاتفریق زیرہ ٹایرنس کی پالیسی اپناتےہوئےکارروائی کرےگا اور بدعنوان عناصرسےقوم کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکےقومی خزانےمیں جمع کروائی جائےگی جبکہ نیب بدعنوان عناصرکوقانون کےمطابق انصاف کےکہٹرےمیں کھڑاکرنےپریقین رکھتاہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نیب میں تھانہ کلچر برداشت نہیں کروں گا اور نیب اب کام ہوتے ہوئے صاف نظر آئے گا۔ اعلامیے کے مطابق چیئرمین نیب نے مزید بتایا کہ نیب نے179میگاکرپشن مقدمات میں سے96مقدمات عدالت مجازمیں دائرکیےہیں جبکہ 25مقدمات انکوئری جبکہ 25مقدمات تفتیش کےمراحل سےگزررہےہیں۔ چیئرمین نیب نے مزید کہا کہ33میگاکریشن مقدمات کوقانون کےمطابق منطقی انجام تک پہنچایاجاچکاہے اورتمام ریجنل بیوووزکو3ماہ میں تمام بقییہ کرپشن مقدمات پرقانون کےمطابق کارروائی کی رپورٹ طلب کی ہے۔

متعلقہ عنوان :