پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’ شہاب 2‘‘ شروع کرنے کا فیصلہ

فوجی مشقوں کا بنیادی مقصد دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پیشہ وارانہ مہارت کا تبادلہ،برادرممالک کے درمیان دہشتگردی کیخلاف مؤثر حکمت عملی سے افواج کی مہارت میں بھی اضافہ ہوگا،کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مفلحہ بن سالم القطیبی

پیر 20 نومبر 2017 21:32

پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’ شہاب 2‘‘ ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان اورسعودی عرب کی خصوصی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں ’’ شہاب 2‘‘ جلد ریاض میں شروع کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ریاض میں منعقدکی جانے والی عسکری مشقوں کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے سعودی افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل مفلحہ بن سالم القطیبی کا کہنا تھاکہ مشترکہ فوجی مشقوں کا بنیادی مقصد دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پیشہ وارانہ مہارت کا تبادلہ جبکہ دونوں برادرممالک کے درمیان دہشتگردی کیخلاف مؤثر حکمت عملی سے افواج کی مہارت میں بھی اضافہ ہوگا۔

واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے مابین خصوصی افواج کی عسکری مشقوں کا اعلان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب دہشت گردی کے خاتمے کے لیے سعودی سربراہی میں 41 اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کے وزائے دفاع کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :