ٹنڈوالہ یار، پرائمری اساتذہ کا ڈی او ایجوکیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 20 نومبر 2017 21:30

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء)ٹنڈوالہ یار کے پرائمری اساتذہ کا ڈی او ایجوکیشن کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ ڈی او بند اسکولوں کو کھلوانے میں ناکام ہوچکا ہے ناکامی کو چھپاتے ہوئے اساتذہ کی بدلیاں کر رہا ہے ۔ مظاہرین نے پرائمری ڈی او ایجوکیشن کے خلاف سخت نعرے بازی کی تفصیلات کے مطابق پرائمری ایجوکیشن ٹنڈوالہ یار کے ڈی او کی جانب سے پرائمری اسکولوں سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین اساتذہ کا مختلف اسکولوں میں تبادلا کئے جانے کے خلاف درجنوں اساتذہ نے ٹنڈوالہ یار پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے ڈی او پرائمری ایجوکیشن کے خلاف سخت نعرے بازی کی ، اس موقع پر صدر پرائمری ٹیچر ایسوسی ایشن ٹنڈوالہ یار جمن جروار۔

سید رزاق شاہ نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پرائمری ڈی او اپنی نااہلی چھپانے کے لئے بلا جواز اساتذہ کے تبادلے کررہا ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ ضلع ٹنڈوالہ یار میں 300کے قریب پرائمری اسکول بندپڑے ہیں ۔ تحصیل جھنڈومری میں 200اسکول بند پڑے ہیں جبکہ ٹنڈوالہ یار شہر میں 85کے قریب جبکہ تحصیل چمبڑ میں 25پرائمری اسکول ڈی او کی نا اہلی کی وجہ سے بند ہوگئے انہوں نے مزید کہا محکمہ ایجوکیشن میں کرپشن کا بازار گرم ہے جس کی وجہ سے اساتذہ کو کافی مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے ۔

بائیو میٹرک کے نظام کو ضلع سطح پر لایا جائے ۔ بائیو میٹرک کی وجہ سے پرائمری اسکول کے اساتذہ کو کافی مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تبادلے کئے گئے اساتذہ کو دوبارہ ان کے اسکولوں میں تعینات کیا جائے ۔ #