ٹنڈوالہ یار،ٹنڈوالہ یار میں جاری ترقیاتی کام عوام کے لئے و بال جان بن گئے

پیر 20 نومبر 2017 21:30

ٹنڈوالہ یار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء)ٹنڈوالہ یار میں جاری ترقیاتی کام عوام کے لئے و بال جان بن گئے ۔ ٹھکیداروں کی نااہلی اور من مانیوں کی وجہ سے وبائی امراض پھٹ پڑے ۔ عوام الرجی ، سمیت جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہوگئے سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں میں مریضوں کا جم غفیر لگ گیا ۔ جاری ترقیاتی کاموں کے باعث مین شاہرہ سمیت دیگر سڑکوں پر ٹریفک کا نظام درھم برھم ہوگیا ۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوالہ یار کے ٹنڈوآدم روڈ ، ٹنڈوالہ یار مین شاہرہ حیدرآباد میرپورخاص، ٹنڈوسومرو روڈ کی سڑکوں کی تعمیر عوام کے لئے وبال جان بن گئی ، جاری ترقیاتی کاموں کے دوران ٹھیکیداروں کی جانب سے پانی کا چھڑکائو نا کئے جانے کے باعث آلودگی میں بے پنا ہ اضافہ ہوگیا ۔

(جاری ہے)

سڑکوں سے اڑنے والی مٹی کے باعث عوام الرجی سمیت دیگر جان لیوا امراض میں تیزی سے مبتلا ہوکر سرکاری و پرائیوٹ ہسپتالوں میں پہنچ رہی ہے جبکہ جگہ جگہ پر رکاوٹیں کھڑی ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہوکر رہے گیا حیدرآباد میرپورخاص روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر سفر کرنے والے مسافر کئی کئی گھنٹے ٹریفک میں پھسے رہتے ہیں چند منٹوں کا فاصلا کئی کئی گھنٹوں میں تے ہوتا ہے ۔

سڑکوں کی تعمیر کرنے والے ٹھیکیداروں کی جانب سے سڑکوں ناقص مٹیریل استعمال کیا جارہا ہے ۔ نہری مٹی سڑکوں میں استعمال کی جارہی ہے ۔ شہری عوام نے ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہ یار رشید احمد زرداری ، ضلعی چیئرمین مخدوم علی محمد ولہاری ، میونسپل کمیٹی چیئرمین سید امداد حسین شاہ رضوی ، سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹھیکیداروں کی جانب سے عوام کو جان لیوا امراض میں مبتلا کئے جانے کا نوٹس لیں ۔ اور عوام کی جان کو تحفظ کو یقینی بنائے ۔