کھیلوں کے فروغ کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو 93 کروڑ کی سالانہ گرانٹ ملتی ہے ،

60 کروڑ روپے تنخواہوں اور ملازمین کے علاج اور ادویات پر خرچ ہو جاتے ہیں پاکستان میں فٹبال پر پابندی فیفا کے کچھ عناصر اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق عہدیداران کی ملی بھگت کا شاخسانہ ہے پی سی بی میں ہمارے وزیر مملکت کیلئے تو آفس نہیں لیکن وزیر اعظم ہائوس میں دائیں بائیں رہنے والے ان لوگوں کو گاڑی اور دفتر بھی دے دیا گیا ہے جو کالعدم تنظیم کے قاتل ہیں،سینٹ کی کھیلوںبارے سب کمیٹی میں اٹھائے گئے اعتراضات کے جوا با ت

پیر 20 نومبر 2017 21:28

کھیلوں کے فروغ کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو 93 کروڑ کی سالانہ گرانٹ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے پاکستان سپورٹس بورڈ کو 93 کروڑ کی سالانہ گرانٹ ملتی ہے جس میں سے 60 کروڑ روپے تنخواہوں اور ملازمین کے علاج اور ادویات پر خرچ ہو جاتے ہیں ۔ پاکستان میں فٹبال پر پابندی فیفا کے کچھ عناصر اور پاکستان فٹبال فیڈریشن کے سابق عہدیداران کی ملی بھگت کا شاخسانہ ہے ۔

پی سی بی میں ہمارے وزیر مملکت کے لئے تو آفس نہیں لیکن وزیر اعظم ہائوس میں دائیں بائیں رہنے والے ان لوگوں کو گاڑی اور دفتر بھی دے دیا گیا ہے جو کالعدم تنظیم کے قاتل ہیں وہ سینٹ کی کھیلوں کے حوالے سے سب کمیٹی میں اٹھائے گئے اعتراضات کے جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں نے پاکستان سپورٹس بورڈ کو سونے کی چڑیا سمھج کر اس کے عہدوں پر قبضہ کرنے کے لئے رخنہ اندازی شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے لئے نام کمانے والے باکسر وسیم کو 24 لاکھ روپے کی رقم دینے کے لئے جو اس کی تربیت ‘ رہائش اور خوراک کے لئے استعمال ہونا تھی اور پاکستانی سفیر کے ذریعے اس پر خرچ کی جانا تھی اس کو دینے کے لئے بھی مجھ پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ایک دوسرے وفاقی وزیر کو اس انعامی رقم کی نگرانی کے لئے بٹھا دیا جو میرے لئے تکلیف کا باعث تھیں ملک میں خواتین سپورٹس کے فروغ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ہمیں منافقعت چھوڑنا ہو گی خواتین کے کھیلوں کی بات ہوتی ہے تو بیچ میں اسلام لے آتے ہیں خواتین کو برقعہ پہنا کر تو سوئمنگ نہیں کرا سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈ چیمپیئن اور بڑے کھلاڑی ماں کے پیٹ سے ہی چیمپیئن اور بڑے کھلاڑی ہوتے ہیں ۔ قبل ازیں سب کمیٹی میں فیفا کی طرف سے پاکستان فٹبال فیڈریشن پر پابندی ‘ چاروں صوبوں ‘ گلگت بلتستان ‘ آزاد کشمیر اور فاٹا میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات اور بحث پر بریفنگ دی جبک پاکسان کرکٹ بورڈ کے عہدیدار ہارو رشید نے کرکٹ کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دی ۔ ۔( جاوید،،ناصر اسلم راجہ