Live Updates

کرپشن کا علاج جب تک نہیں ہوگا حالات درست نہیں ہونگے ، اعجاز چوہدری

قانون کی حکمرانی قائم کی جائے گی یہی عمران خان کا مقصد ہے کوئی تصور نہیں کر سکتا تھا کہ ملک کا وزیر اعظم عدالتوں میں جائے گا اور کٹہرے میں کھڑا کر کے اس کا احتساب ہوگا، ایم پی اے شنیلاروت کی رہائش گاہ بہار کالونی میںممبر سازی مہم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب

پیر 20 نومبر 2017 21:28

کرپشن کا علاج جب تک نہیں ہوگا حالات درست نہیں ہونگے ، اعجاز چوہدری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) پاکستا ن تحریک انصاف کے مرکز ی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم مسلمان اور مسیحی باہمی احترام کے ساتھ کام کریں چیئرمین عمران خان کا پیغام ہے کہ ہم اونچ نیچ کا مسئلہ ختم کریں ہم پاکستانیوں کی طرح زندگی بسر کریں یہ پاکستان مسیحی کا اتنا ہی ہے جتنا ہمارا ہے ، مسیحی برادری نے پاکستان بنانے میں اہم کردار ادا کیا ، تحریک پاکستان اور تکمیل پاکستان میں مسلمانوں کے ساتھ مسیحوں کی بھی کردار ہے ان حکمرانوں نے پاکستان کو یہاں تک پہنچا دیا ہے پچھلے ڈیڑھ سال سے پاکستان میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی صرف قرض لیا جا رہا ہے کرپشن کا علاج جب تک نہیں ہوگا حالات درست نہیں ہونگے ، قانون کی حکمرانی قائم کی جائے گی یہی عمران خان کا مقصد ہے کوئی تصور نہیں کر سکتا تھا کہ ملک کا وزیر اعظم عدالتوں میں جائے گا اور کٹہرے میں کھڑا کر کے اس کا احتساب ہوگا۔

(جاری ہے)

ایم پی اے شنیلاروت کی رہائش گاہ بہار کالونی میںممبر سازی مہم کے سلسلے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ چار اپریل کو جب پانامہ کا اعلان ہوا تب عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو حساب دینا پڑے گا ، عمران خان وہ واحد لیڈر ہے جس نے کہا کہ جہاں جس احتساب سے نواز شریف گزرے گا میں بھی وہی سے گزروں گا ،ہم جو نئے انتخابات کی بات کرتے ہے تو اس لیے کرتے ہے کہ پاکستان مضبوط ہو جائے گا نہ وزیر اعظم نہ وزیر خزانہ تو ملک کیسے چلے گا ، جس وزیر خزانہ کے اکائونٹ منجمد ہے وہ کیا کر سکتا ہے نواز شریف کے بیٹے مفرور ہے اس شریف خاندان میں اور الطاف حسین میں کیا فرق ہے اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے کہ میں نیا پاکستان دیکھنا چاہتا ہوں اگر ہم نے پاکستان کو باعزت مقام پردیکھنا ہے تو ہمیں سوچ بدلنی ہو گی ، اگر نواز شریف والا ارادہ رہے گا تو پاکستان کی ساکھ دنیا میں خراب ہو گی ، ہم ایٹمی ملک ہونے کے باوجود بھی دنیا میں با عزت مقام حاصل نہیں کر سکے جو قرض کی شکل میں بھیک مانگتا ہے وہ برابری کی سطح پر نہیں آ سکتا تو ایسے حالات میں ڈو مور کا مطالبہ ہی کیا جاتا ہے ان گھمبیر حالات سے صرف عمران خا ن ہی نکال سکتے ہے ہم اس لیڈر کے ساتھ ہے جس کا دامن صاف ہے اور اس نے سپریم کورٹ میں اپنی تمام منی ٹریل دے دی ہے چیف جسٹس نے کہا تھا کہ عمران خان نے جو رسیدیں دی وہی پانامہ کیس میں چاہیے تھی ، اس موقع پر عبدالکریم کلواڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس مہنے کے آ خر تک پیکو روڈ نالے پر حکومت نے چھت نہیں ڈالی تو تحریک انصاف عوام کے ساتھ ملکر شدید احتجاج کریں گی ،یہ ملک کسی باپ دادا کی جاگیر نہیں اکیس کروڑ پاکستانیوں کا ملک ہے ، تقریب سے شنیلا روت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقلتیوں کو سب سے زیادہ عزت پی ٹی آئی نے دی ہے اور میں یقین دلاتی ہوں کہ عمران خان اور تحریک انصاف آپ کی امیدوں پر پورا اترے گی، عمران خان ملک کو ہی نہیں اقلیتوں کو ان کا جائز مقام دلایں گے ، تقریب میں فیاض بھٹی ،رانا طارق ، نوخیز کھو کھر، میاں اختر حسین ، چاچا پی ٹی آئی اشتیا ق ملک سمیت بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور سپورٹروں نے شرکت کی ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :