غلام رسول کلہوڑو کی رہائش گاہ پر مخدوم امین فہیم اور جہانگیر بدر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی

پیر 20 نومبر 2017 21:28

حیدرآباد20نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) پیپلزپارٹی حیدرآباد کے سینئر رہنما غلام رسول کلہوڑو کی رہائش گاہ پر مخدوم امین فہیم اور جہانگیر بدر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

.تقریب میں پارٹی عہدیداران‘ بلدیاتی نمائندوں اور دیگر افراد نے شرکت کی قرآن خوانی کے بعد مخدوم امین فہیم اور جہانگیر بدر کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی اس موقع پر غلام رسول کلہوڑو نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ مخدوم امین فہیم اور جہانگیر بدر نظریاتی کارکنوں کے مشعل راہ ہیںمرحومین نے ثابت ہو کر شہیدوں کی پارٹی میں خدمات کو احسن انداز میں انجام دیا اور آخری دم تک بے نظیر بھٹو کے مشن کو پورا کرنے کی جدوجہد کرتے رہے۔

متعلقہ عنوان :