حیدرآباد میں 4روزہ انسدادپولیو مہم شروع، بچو ں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی دیئے جائینگے

پیر 20 نومبر 2017 21:28

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) حیدرآباد میں 4روزہ انسدادپولیو مہم شروع کردی گئی،مہم کے دوران بچو ں کو وٹامن اے کے کیپسول بھی پلائے جائینگے،انسدادپولیو مہم کا آغاز ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے سندھ گورنمنٹ اسپتال پریٹ آباد میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کرکیا،انسدادپولیو مہم کی کامیابی کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کردارسب سے اہم ہے،پولیو جیسے موزی کا خاتمہ ملک اورمعاشرے کے لئے ضروری ہے ،ڈپٹی کمشنرکا افتتاحی تقریب سے خطاب ، حیدرآباد میں 4روزہ انسدادپولیو مہم کا آغاز کردیاگیا،مہم کے دوران پیدائش سے 5سال تک عمر کے بچوں کو پولیوکے قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے کیپسول بھی پلائے جارہے ہیں ،جبکہ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب لیڈی ہیلتھ ورکرز کی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ، انسدادپولیو مہم کا باقاعدہ آغاز سندھ گورنمنٹ اسپتال پریٹ آباد میں ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے بچوں کو پولیو کے قطرے اوروٹامن اے کے کیپسول پلاکرکیا،اس موقع پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں ڈبیلیوایچ او،یوسیف کے نمائندہ گان،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراورڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے افسران اورلیڈی پولیو ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ انسدادپولیو مہم کی کامیابی کے لئے لیڈی ہیلتھ ورکرز کا کردار سب سے اہم ہے جوکہ اس قومی فریضے کو ادا کرنے کے لئے گھر گھر بچوں کو پولیو کے قطرے پلاکر انہیں اس موزی مرض سے بچانے میں مصروف ہیں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں اورپولیو ورکرز سے تعاون کریں تاکہ پولیو جیسے موزی مرض کو شکست دی جاسکے،کیونکہ پولیو کے خاتمہ ملک اورمعاشرے کے لئے ضروری تاکہ ہمارے نئی نسل صحت مند معاشرے میں سانس لے سکیں اورانہیں زندگی بھر کی معذوری سے بچایاجاسکے۔