چوہدری تجمل حسین رندھاوا پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن کے ممبر نامزد

فیصلہ چیئرمین پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری شجاعت سے ملاقات میں کیا گیا بھر پور اعتماد پر پورا اترتے ہوئے کبڈی کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے لائوں گا ، تجمل حسین نے چوہدری شجاعت کا شکریہ ادا کیا

پیر 20 نومبر 2017 21:20

چوہدری تجمل حسین رندھاوا پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن کے ممبر نامزد
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) سابق وزیر اعظم ‘چیئرمین پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری تجمل حسین رندھاوا کو پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن کا ممبر نامزد کر دیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن چوہدری شجاعت حسین سے تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ( ق ) چوہدری تجمل حسین رندھاوا کی ملاقات ‘ اس موقع پر چوہدری تجمل حسین رندھاوا نے چیئرمین پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے بھر پور اعتماد پر پورا اترتے ہوئے کبڈی کے فروغ کے لئے اپنی تمام تر صلاحتیں بروئے کار لائیں گے ۔

چوہدری تجمل حسین رندھاوا کو ممبر نامزد ہونے پر سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری عبدالرحیم رندھاوا سمیت دیگر نے مبارکبار دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ موصوف فیصل آباد میں کبڈی کے لئے فروغ کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری تجمل حسین رندھاوا ایک منجھے ہوئے سیاسی و سماجی رہنما ہیں جنہوں نے ہمیشہ کھیلوں کے فروغ کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ان کا پاکستان کبڈی ایسوسی ایشن کا ممبر نامزد ہونا نیک شگون ہے ۔۔