وزیر اعظم نے 50 کروڑ ڈالر لاگت سے تعمیر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کر دیا

جب حکومت سنبھالی تو ملک میں توانائی کا شدید بحران تھا،توانائی چیلنجز پر قابو پانے کیلیے اقدامات کررہے ہیں،وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا تقریب سے خطاب

پیر 20 نومبر 2017 20:27

وزیر اعظم نے 50 کروڑ ڈالر لاگت سے تعمیر ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح  کر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک میں توانائی کا شدید بحران تھا،توانائی چیلنجز پر قابو پانے کیلیے اقدامات کررہے ہیں، ہم نے جو بھی منصوبہ شروع کیا اسے تکمیل تک پہنچایا ہے، تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کراچی میں اپنے دوروزے دورے کے دوسرے روز پورٹ قاسم ایل این جی ٹرمینل پہنچے ۔

جہاں وزیر اعظم 50 کروڑ ڈالر لاگت سے بننے والے ایل این جی ٹرمینل کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ایل این ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو بھی منصوبہ شروع کیا اسے تکمیل تک پہنچایا ہے، توانائی چیلنجز پر قابو پانے کیلیے اقدامات کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ جب حکومت سنبھالی تو ملک میں توانائی کا شدید بحران تھا،بجلی کی قلت کے باعث صارفین اور صنعتیں متاثرہورہی تھیں،کھادکے کارخانے اور گھریلو صارفین کو گیس کی کمی کا سامناتھا،انہوں نے ٹرمینل منتظمین کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقبال زیڈ احمد نے جانفشانی سے ٹرمینل کے منصوبے کو مکمل کیا،وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ گیس سے چلنے والے تین بجلی گھر جلد کام شروع کردیں گے،وسرے ایل این جی ٹرمینل کی تنصیب سے ہمیں وافر مقدار میں گیس میسر ہوگی،ملک میں گیس سے چلنے والے مزیدبجلی گھربھی لگ رہے ہیں،توقع ہے کہ ملک میں مزید ایل این جی ٹرمینلز لگیں گے،ایل این جی ٹرمینل میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجودہیں،وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کا کام کاروبار کرنا نہیں بلکہ ریگولیٹری فریم ورک فراہم کرناہے،آیندہ 3 سال میں ایل این جی کی طلب 30ملین ٹن سے تجاوز کرجائیگی،انہوں نے کہا کہ پاکستان گیس پورٹ کنسورشیم کے تعاون سے ٹرمینل لگایا گیا ہے،کنسورشیم میں چین،جاپان اور یورپ کی کمپنیاں شامل ہیں،ملک میں ایل این جی ٹرمینل اپنی مکمل صلاحیت کیساتھ کام کررہے ہیں،علاوہ ازیں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جہاز ایف ایف آر یو کا دورہ بھی کیا۔