صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ خا ن سے انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

مالکان کا مسائل حل کرنے کی یقین دہانی پر اینٹوں کی سیل کی ہڑتال فی الحال ختم کر نے کا اعلان

پیر 20 نومبر 2017 20:27

صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ خا ن سے انجمن مالکان بھٹہ خشت ..
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) صوبائی وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ خاں سے انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات ، مالکان بھٹہ نے رانا ثنا ء اللہ خاں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کے بعد اینٹوں کی سیل کی ہڑتال فی الحال ختم کر دی ہے ۔تاہم اعلان کیا ہے کہ اگر کوئلہ کی قیمتیں کم نہ کی گئیں تو دوبارہ اینٹوں کی سیل بند کر دیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ پانچ دن کی ہڑتال سے جہاں مالکان کو نقسان برداشت کرنا پڑا وہاں حکومت کو بھی کروڑوں کا نقسان اٹھانا پڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھٹہ مالکان پر امن لوگ ہیں اور پر امن طور پر اپنا کاروبار جاری رکھنا چاہتے ہیں مگر حکومت نے کوئلہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کر کے ان کے مسائل بڑھا دیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملکی حالات کی وجہ سے بھٹے کا کاروبار پہلے ہی تباہ حالی کا شکار ہے۔

فیصل آباد میں چالیس سے زائد بھٹے نقصان کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں جو چل رہے ہیں حکومت انہیں بھی بند کروانا چاہتی ہے ۔چوہدری عبدالرزاق باجوہ ،چیئر مین حاجی محمد الطاف،چوہدری اشرف گجر،حاجی محمد اسلام،چوہدری غلام مصطفی،میاں یوسف ،رانا صدیق بلو نے کہا ہے کہ ہڑتال کو فوری نوٹس لینے پر صوبائی وزیر قانون اور چوہدری کاشف گجر کا شکریہ ادا کرتے ہیں امید ہے کہ وہ ان کے مسائل حل کروا دیں گے ۔