خیبر پختونخوا کی تمام جیلوں میں اصلاحات کئے جا رہے ہیں جن سیقیدی رہائی پا کر ایک مفید شہری بن جائیں،آئی جی جیل خانہ جات

،صوبائی چیف سیکرٹری بھی جیلوں کے معا ملات کو ٹر یک پر لانے کے حامی ہیں ، شا ہداللہ خان

پیر 20 نومبر 2017 21:01

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) آئی جی جیل خانہ جات شا ہداللہ خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے تمام جیلوں میں ایسے اصلاحات کئے جا رہے ہیں جس سے قیدی یا حوالاتی رہائی پا کر ایک مفید شہری بن جائیں چیف سیکرٹری خیبر پختونخواصوبے کے جیلوں کے معا ملات کو ٹر یک پر لانے کے حامی ہیں اور ان کے وژن کو آگے بڑ ھاکر نئی اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں ۔

وہ پیر دورہ سنٹرل جیل بنوں کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔ شاہداللہ خان نے کہا کہ صو بے کے جیلوں میں قیدیوں کو کار آمدشہری بنانے کیلئے دینی علوم کے علا وہ فنی تر بیت کا پر وگرام شروع کیا جا ریا ہے جس میں کمپیوٹر،مو بائل و دیگر شعبوں کی تر بیت دی جائے گی تاکہ رہائی پانے کے بعد با عزت رزق کما کر عزت کی زند گی بسر کر سکیں اُنہوں نے کہا کہ ایک اور نظام شروع کیا جارہا ہے جن میں قید یوں کے ملا قا تیوں اور ر شتہ ادروں سے فون پر ملاقات کے دوران تکالیف اور مشکلات دور ہوں گی جیل میں قیدیوں کو بہتر ین کھانا فر اہم کر نے کے لئے نیا نظام متعار ف کیا جا رہا ہے آئی جی جیل خانہ جات نے بتایا کہ جیلوں میں ملا قاتیوں کا ریکارڈ با قاعدہ محفوظ کیا جارہا ہے اور با قاعدہ فنگر پر نٹ لیا جا رہا ہے جس کا مقصد قید یوں پر نظر رکھنا ۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کے کہ ،مختلف جیلوں میں گنجائش سے زائد قید یوں کو رکھنے کا مسئلہ انشااللہ آگے دو سا لوں میں مکمل حال ہو جائے گا اس وقت صوبے میں جیل ملا زمین کی انتہانی کمی ہے جس کو پورا کر نے کے لئے ٹھوس اقدامات اُٹھائے جا رہے ہیں ، ایبٹ آباد جیل کو چالو کر دیا گیا ہے اور انشااللہ عنقر یب پشاور کی نیا جیل مکمل ہو کر تقر یبا دو ہزار سے زائد قید یوں کو رکھنے کی گنجائش ہو گی اور اسی طرح بنوں ،ڈی آئی خان ، ہنگو اور سوات کے جیلوں میں تر قیاتی کا م تیزی سے جاری ہے جیلوں میں قید یوں میں ذہنی اور جسمانی نشو نما ء کے لئے نعت خوانی اور حسن قرأت کے علاوہ کھیلوں کی سر گر میاں شروع کر دی گئی ہیں جس کے مثبت نتا ئج برآمد ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :