پشاور، پولیس کی کارروائی، 4رکنی بین الصوبائی ڈکیت نوسرباز خواتین گروہ بے نقاب ، مسروقہ رقم برآمد

پیر 20 نومبر 2017 21:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے چار رکنی بین الصوبائی ڈکیت ، نوسرباز خواتین گروہ کو بے نقاب کرکے انکے قبضے سے مسروقہ رقم برآمد کرلی ملزمان سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مورخہ9.11.2017 کو تھانہ سربند میں مدعی جانس خان ولد محبت خان سکنہ سربند نے رپورٹ درج کی کہ وہ صبح پنشن لینے کیلئے جی پی او گیا تھا شام کو واپس آیا تو چارپائی کے نیچے بکس موجود نہ تھا جس میں 9 لاکھ 69 ہزار روپے اور تین تولے سونا تھا بہو نے بتایا کہ 8/10 عورتیں چوڑیاں بیچنے آئی تھی اور گھر میں مشکوک حرکتیں کر رہی تھی مقدمہ درج رجسٹر کرکے سی سی پی او محمد طاہر خان نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان کی نگرانی میں ایس پی صدر سرکل شوکت خان کی زیر قیادت ڈی ایس پی بڈھ بیر یاسین خان ،ایس ایچ او تھانہ سربند تحسین اللہ خان بمعہ دیگر نفری پولیس پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے مختلف زائویوں پر تفتیش شروع کی اور گزشتہ روز ایس پی صدر سرکل شوکت خان کو اطلاع ملی کہ ڈکیت ، نوسر باز خواتین گروہ علاقہ اچینی میں موجود ہیں اطلاع ملنے پر ایس ایچ او سربند بمعہ نفری پولیس نے لیڈی کانسٹیبل فرزانہ بلٹ نمبر5157 ہمراہ لیکر اچینی میں چار رکنی خواتین گروہ (1)راز بی بی بیوہ مثل خان(2)الفت زوجہ خاندان ساکنان نوشہرہ(3)کائنات دختر شازلی عرف بڈنگ(4)زکرینہ زوجہ ساجد ساکنان متنی دروازگئی کو گرفتار کرکے انٹاروگیٹ کرنے پر انکے قبضے سے مسروقہ رقم 7 لاکھ 14 ہزار روپے برآمد کرکے ملزمان نے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے جنکی گرفتاری جلد عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :