بچے ہمارے مستقبل ہیں ،ان کی بہترین تعلیم و تربیت والدین سمیت اساتذہ کا فرض ہیں،ہدایت اللہ وزیر

پیر 20 نومبر 2017 21:01

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) قبائلی علاقوں سمیت صوبہ خیبر پختونخواہ میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم فرنٹیئر آرگنائزیشن فار ریفارمز اینڈ ٹرانسفارمیشن(فورٹ) کے چیف ایگزیکٹیو ہدایت اللہ وزیر نے کہا کہ بچے ہمارے مستقبل ہیں ،ان کی بہترین تعلیم و تربیت والدین سمیت اساتذہ کا فرض ہیں، قبائلی طلباء و طالبات کو تعلیم کے ساتھ ساتھ تعمیری اور صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کیلئے کوششیںکررہے ہیں۔

وہ پیر کو خیبر ایجنسی لوڑہ مینہ ملاگوری میں منعقد ہ کی عالمی دن کے موقع پر سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ بچوں کی بہترین نشوونما، ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت اور ان سرگرمیوں میں بچوں کے حقوق اور طلباء و طالبات کی گہری دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے قبائلی علاقوں کی طلباء و طالبات کیلئے ان کے متعلقہ سکولوں میں کھیل کود اور اس قسم کی الگ الگ ہم نصابی سرگرمیوں کا انعقادکرینگے۔

(جاری ہے)

انھوں نے حکومت اور غیر ملکی اداروں سے مطالبہ کیا کہ فاٹا کے تعلیم و ترقی کے لیے آگے آئے اور اپنا کردار ادا کریں۔ کیونکہ ایک مستند رپورٹ کے مطابق قبائلی علاقوں میں سکول نہ جانے والے بچوں کی تعداد 1.5 ملین ہیں جبکہ ایک ہزار سے زاید سکولز یا تو تباہ ہو چکے ہیں یا غیر فعال ہیں۔سیمینار سے انسانی حقوق کے نمائندہ افتخار ا حمدملاگوری ، ملک حاجی گل، سبز علی خان اور دیگر نے خطاب کیا۔سیمینار میںغیرسرکاری تنظیموں کے اہلکاروں ،والدین سمیت مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :