صوبائی چیئرمین قومی وطن پارٹی کا پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں کومستقل کرنیکا مطالبہ خیبر پختونخوا پولیس اہلکاروں کی قربانیاں اور امن کے قیام کیلئے جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے، سکندر حیات شیرپائو

پیر 20 نومبر 2017 21:01

صوبائی چیئرمین قومی وطن پارٹی کا  پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپائو نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر مکمل عملدرآمد کرتے ہوئے سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں کومستقل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو دہائیوں سے خیبر پختونخوا کے پولیس اہلکاروں کی قربانیاں اور امن کے قیام کیلئے جدوجہد تاریخ کا حصہ ہے اور اس دوران انھوں نے اپنے جان کی قیمت پر صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا اور صوبہ میں امن کے قیام کیلئے مثالی قربانیاں دی جس کا پوری قوم اعتراف کر چکی ہے۔

انھوں نے کہا کہ سخت حالات میں قوم کے دکھوں کا مداوا کرنے والے سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں کی کارکردگی نہ صرف قابل ستائش ہے بلکہ ان کی امن کے قیام اور عوام کے تحفظ کیلئے دی جانے والی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔انھوں نے کہا کہ سپیشل پولیس فورس کے اہلکاروں کو ہائی کورٹ کے فیصلہ کے مطابق فوری طور پر مستقل کیا جائے تاکہ و ہ مز ید جا ںفشانی اور جذبہ کے ساتھ ملک و قوم کی خدمت کے سلسلے کو آگے بڑھا سکے۔