Live Updates

اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید سے امریکی قونصلیٹ جنرل کی نمائندہ کی ملاقات

تحریک انصاف ملک میں جمہوریت کی مضبوطی، کرپشن کے خاتمے اور ریاستی اداروں کی خود مختاری کی جنگ لڑ رہی ہے تعلیم، صحت، صاف پانی اور جنگلات تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے اقتدار میں آکر بنیادی انسانی حقوق اور خارجی امور کی بہتری کیلئے قابل عمل اقدامات اٹھائیں گے،میاں محمودالرشید کی گفتگو

پیر 20 نومبر 2017 20:52

اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید سے امریکی قونصلیٹ جنرل کی نمائندہ کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید سے امریکی قونصلیٹ جنرل کی نمائندہ نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاست بالخصوص پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیمبر میں میاں محمودالرشید سے امریکی قونصلیٹ جنرل کی پولیٹیکل اینڈ اکنامک افیئرز مس میگن نے ملاقات کی، ملاقات میں تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عملی، ملکی بالخصوص پنجاب کی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں جمہوریت کی مضبوطی، کرپشن کے خاتمے اور ریاستی اداروں کی خود مختاری کی جنگ لڑ رہی ہے اور اس میں بے شمار کامیابیاں ملیں، انکا کہنا تھا کہ تحریک انصاف آزاد عدلیہ اور شفاف انتخابات کی حامی ہے اور کسی غیر جمہوری اقدام کی حمایت نہیں کریگی۔

(جاری ہے)

میاں محمودالرشید نے کہا تعلیم، صحت، صاف پانی اور جنگلات تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے اقتدار میں آکر بنیادی انسانی حقوق اور خارجی امور کی بہتری کیلئے قابل عمل اقدامات اٹھائیں گے۔

ممکنہ انتخابی اتحاد پر بات چیت کرتے ہوئے میاں محمودالرشید نے کہا کہ تحریک انصاف کسی کالعدم جماعت کے ساتھ اتحاد نہیں کریگی، البتہ دیگر مذہبی اور سیاسی جماعتوں سے اتحاد پر غور کیا جا رہا ہے جس کو آئندہ دو ماہ تک حتمی شکل دی جائیگی۔ میاں محمودالرشید نے کہا کہ تحریک انصاف امریکہ سمیت کسی ملک کے ساتھ محاذ آرائی نہیں چاہتے ہمیشہ مذاکرات سے مسائل کے حل کو ترجیح دی۔ اقتدار میں آکر عالمی برادری کے ساتھ ایک بہتر ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرینگے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات