بنگلہ دیش میں موجود شاہد آفریدی کے حوالے سے تشویش ناک خبر

پیر 20 نومبر 2017 20:51

بنگلہ دیش میں موجود شاہد آفریدی کے حوالے سے تشویش ناک خبر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 نومبر2017ء) شاہد آفریدی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں میچ نہیں کھیلے، ڈھاکا ڈائنا مائٹس کی جانب سے تسلسل کیساتھ عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے آل رائونڈر کو فلو اور گلے میں خراش کی شکایت ہے۔کومیلا وکٹورینز کیخلاف میچ کیلیے شاہد آفریدی کی جگہ محمد عامر کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ ڈھاکا ڈائنا مائٹس گزشتہ6 میچز میں سے 4میں فتح حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، اس میں شاہد آفریدی کا کردار نمایاں رہا ہے۔ قومی آل رائونڈر ٹی ٹوئنٹی کریئر میں 11 بار میچ میں 4 یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کارنامہ انجام دے چکے ہیں، آل رائونڈر یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی بولر ہیں، یاسر عرفات اور عمر گل 10،10 بار میچ میں 4 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :