'' نظام مصطفی متحدہ محاذ '' کا24 نومبر کو ملک بھر میں " یوم ختم نبوت " منانے کا اعلان،وفاقی اور صوبائی وزیر قانون کی برطرفی کا مطالبہ

قومی سطح پر سیاسی سرگرمیوں اورعوامی رابطہ مہم کاجلد آغاز کرینگے ، 20 دسمبر کو نظام مصطفی علما مشائخ کنونشن میں آئندہ کے لائحہ عمل سمیت منشور کا اعلان کیاجائے گا ، ربیع الاول کے بعد چاروں صوبوں میں بڑے سیاسی جلسے منعقد کئے جائیں گے، کراچی سے راولپنڈی تک کاروان چلایا جائے گا ، متحدہ نظام مصطفے محاذ کے سربراہی اجلاس میں فیصلہ

پیر 20 نومبر 2017 20:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) اہل سنت کی سیاسی ومذہبی جماعتوں پرمشتمل اتحاد'' نظام مصطفی متحدہ محاذ '' نے جمعہ 24 نومبر کو ملک بھر میں " یوم ختم نبوت " منانے کا اعلان کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون زاہد حامد اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا قومی سطح پر سیاسی سرگرمیوں اورعوامی رابطہ مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہ 20 دسمبر کو نظام مصطفی علما مشائخ کنونشن میں آئندہ کے لائحہ عمل سمیت منشور کا اعلان کیاجائے گا اور ربیع الاول کے بعد چاروں صوبوں میں بڑے سیاسی جلسے منعقد کئے جائیں گے اور کراچی سے راولپنڈی تک کاروان چلایا جائے گا۔

اس بات کا فیصلہ ادارہ تعلیمات اسلامیہ راولپنڈی میں علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ کی میزبانی میں منعقد ہونے والے متحدہ نظام مصطفے محاذ کے سربراہی اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں متحدہ نظام مصطفے محاذ کے کنوینر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی ، جماعت اہل سنت کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ ، سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا ، جے یو پی کے سیکریٹری جنرل صاحبزادہ شاہ اویس نورانی ، نظام مصطفے پارٹی کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر الحاج محمد حنیف طیب ، جمعیت علما پاکستان کے صدر صاحبزادہ ڈاکٹر ابو الخیر محمد زبیر ، پاکستان سنی تحریک کے مرکزی نائب صدر شاہد غوری ، جے یوپی نیازی کے مرکزی نائب امیر مولانا محمد عباس ہاشمی ، فلاح پارٹی کے صدر قاضی عتیق الرحمن ، قومی اسمبلی کے سابق رکن صاحبزادہ میاں جلیل احمد شرقپوری ، سابق ایم این اے محمد عثمان خان نوری ، میاں خالد حبیب الہی ایڈووکیٹ ، پنجاب اسمبلی کے رکن پیر سید محمد محفوظ مشہدی ، عبدالرزاق ساجد ، صاحبزادہ سید صفدر شاہ گیلانی ، امانت علی زیب ، سید جواد الحسن کاظمی ، ڈکٹر ظفر اقبال جلالی اور دیگر نے شرکت کی مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ 20دسمبر کو ملک گیر علما و مشائخ کنونشن منعقد کر کے رابطہ عوام مہم شروع کی جائے گی کہ ختم نبوت حلف نامے میں تبدیلی کرنے والوں کی برطرفی تک عوامی بے چینی ختم نہیں ہو گی۔

ختم نبوت کے معاملے میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ پرویز رشید اور مشاہد اللہ کو کسی اور مسئلے پر برطرف کیا جا سکتا ہے تو زاہد حامد کو ختم نبوت کے مسئلے پر بر طرف کیوں نہیں کیا جا سکتاایک سوال کے جواب میں علامہ سیدحامد سعید کاظمی نے کہاکہ تحریک لبیک کی مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے حکومت کومتنبہ کرتے ہیں کہ شرکا دھرنا پر تشد دسے بازرہے اوربامقصد مذاکرات سے معاملہ پرامن طور پر حل کیا جائے۔

ملکی حالات اور سیاسی صورت حال کا جائزہ لے کر آئیندہ کا مشترکہ انتخابی لائحہ عمل تیار کیا گیا ایک سوال کیجواب میں جماعت اہل سنت پاکستان کیمرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید ریاض حسین شاہ نے بتایا کہ اتحاد میں اہل سنت کی دیگرجماعتوں سمیت آستانوں کے مشائخ عظام شامل کیاجائے گامیلادالنبی کے تمام پروگراموں کو ختم نبوت سے منسوب کیا جائے گا عقیدہ تحفظ ختم نبوت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا پریس کانفرنس میں اہل سنت کیرہنما?ں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں اہل سنت مشترکہ طورپرلڑیں گے انتخابی حکمت عملی مرتب کی جارہی ہے اہل سنت استحکام وطن اورنظام مصطفی کے نفاز کیلئے سیاسی میدان میں بھر پور عملی جدوجہد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :