دھرنے والے خاص مقصد کے تحت آئے ہیں، صورتحال ٹکرائو کی جانب جارہی ہے، معاملے کو حل نہ کرسکنا حکومت کی کمزوری ہے ، حکومت کا اداروں کے ساتھ اپنا ٹکرائو بھی خطرناک ہے

پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

پیر 20 نومبر 2017 20:43

دھرنے والے خاص مقصد کے تحت آئے ہیں، صورتحال ٹکرائو کی جانب جارہی ہے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ دھرنے والے خاص مقصد کے تحت آئے ہیں، صورتحال ٹکرائو کی جانب جارہی ہے، حکومت کی کمزوری ہے کہ اس معاملے کو حل نہیں کر سکی، حکومت کا اداروں کے ساتھ اپنا ٹکرائو بھی خطرناک ہے۔وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ دھرنے کے حوالے سے اس وقت جو ڈیڈ لاک ہوا ہے، حکومت کو اس بارے میں بہت پہلے سوچنا چاہیے تھا، جس انداز میں اسلام آباد پر قبضہ ہورہا ہے، یہ جلدی فارغ ہوتے نظر نہیں آرہے، یہ خاص مقصد کے تحت آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال ٹکرائو کی طرف جا رہی ہے، ابھی تک یہ معاملہ حل ہوجانا چاہیے تھا، پارلیمنٹ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنے سے عام شہریوں کو پریشانی ہوتی ہے، دھرنا ضرور لگائیں مگر روزمہ کے معمولات کو معطل نہ کریں، حکومت کا اداروں کے ساتھ اپنا ٹکرا? بھی خطرناک ہے، حکومت کی کمزوری ہے کہ ابھی تک دھرنے کے معاملے کو حل نہیں کر سکی۔

متعلقہ عنوان :