ڈپٹی کمشنر چکوال کی زیر صدارت ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کااجلا س، پانچ عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری

پیر 20 نومبر 2017 20:40

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر کی زیر صدارت پیر کے روز ڈی سی آفس میں ہائی لیول ڈیزائن کمیٹی کا ایک اجلا س ہوا۔ جس میں کمیٹی کے متفقہ فیصلے کے مطابق پانچ عمارتوں کے نقشہ جات کی منظوری دی گئی۔ جبکہ تین نقشہ جات کی مشروط منظوری دی گئی اور تین کیسز کو اگلے اجلاس تک ملتوی کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں 12نقشہ جات کے کیسز پیش کیے گئے جن میں سے پانچ میونسپل کارپوریشن کے جبکہ سات ضلع کونسل کے شامل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں تمام کیسز کا فرداً فرداً جائزہ لیا ار متعلقہ محکموں کے افسران کیساتھ ان کے قانونی پہلوئوں کا جائزہ لیا۔اجلاس میں چیف آفیسر ضلع کونسل چکوال ، چیف آفیسر میونسپل کونسل، ٹی ای او اور ایس ڈی او ہائی وے، محکمہ پولیس ، ٹریفک پولیس کے علاوہ میونسپل آفیسر بلڈنگ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک تھے۔