فٹ بال کی ایوارڈ یافتہ کھلاڑی فرزانہ بتول پی ٹی آئی میں شامل

پیر 20 نومبر 2017 20:40

فٹ بال کی ایوارڈ یافتہ کھلاڑی فرزانہ بتول پی ٹی آئی میں شامل
چکوال۔ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہدنعیم سدوال کی خصوصی کاوشوں سے یونین کونسل اوڈھروال کے گائوں سدوال سے تعلق رکھنے والی فٹ بال کی ایوارڈ یافتہ کھلاڑی فرزانہ بتول نے پی ٹی آئی سپورٹس ونگ کے صدر نعیم الحق سے ملاقات کی اور پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کر لی۔

(جاری ہے)

اس مو قع پر فرزانہ بتول نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاست سے کوئی لگائو نہیں لیکن عمران خان جوملک کے لئے لڑ رہے ہیں اس میں ان کا ساتھ دینا چاہتی ہوں اور پاکستان تحریکِ انصاف کے پلیٹ فارم سے ملک میں کھیلوں کے فروغ کے لئے کام کرنا چاہتی ہوں اور خصوصاًً چکوال میں خواتین کی سپورٹس میں کامیابی کے لئے بھرپور سپورٹ کرنا چاہتی ہوں ۔

اس موقع پر پی ٹی آئی سپورٹس ونگ کے صدر نعیم الحق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک چھوٹے سے گائوں سے ورلڈ لیول تک جانا بہت بڑی کامیابی ہے فرزانہ بتول کی محنت کو سراہا اور بھرپور سپورٹ کا یقین دلایا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری ممبر شپ راجہ یاسر ہمایوں سرفراز بھی موجود تھے۔