وائس چیئرمین چوہدری خورشید بیگ کی زیر صدارت ضلع کونسل چکوال کاماہانہ اجلاس

پیر 20 نومبر 2017 20:40

چکوال۔ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) وائس چیئرمین ضلع کونسل چکول چوہدری خورشید بیگ کی زیر صدارت پیر کو ضلع کونسل میں ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبران کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ضلع کونسل کی قراردادوں کے مطابق ضلع کونسل کی منقولہ اور غیر منقولہ پراپرٹی کی واپسی رکھ گندھالہ چوآسیدنشاہ کی زمین ، باغات اور دکانات کی نیلامی کے علاوہ سیمنٹ فیکٹری پر ٹیکسس پروگرام، ناکارہ سامان کی نیلامی کی منظوری، مالی سال2017-18 میں ٹھیکہ جات کے اشتہارات ، حقوق کرایہ داری معاہدہ ، ملکیتی دکانات ڈسٹرکٹ چکوال زیر غور آئے اور ان کی منظوری بارے ایوان کو آگاہ کیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ان اثاثہ جات کی ٹیکسیشن اور نیلامی سے ضلع کونسل کو خاطر خواہ آمدنی ہوئی ہے جسے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقیاتی کاموںپر خرچ کیا جائے گا۔ ایوان میں ممبران نے اپنی تجاویز او رٹیکسیشن کے حوالے سے مختلف سفارشات پیش کیں۔