ڈپٹی کمشنر چکوال نے بچوں کوقطرے پلوا کر انسدد پولیو مہم کا افتتاح کیا

پیر 20 نومبر 2017 20:40

چکوال۔ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) ڈپٹی کمشنر چکوال ڈاکٹر عمر جہانگیر نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکوڑہ میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوا کر انسدد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ چکوال سید امجد علی شاہ، ڈی او ہیلتھ، ڈی او ایجوکیشن، ڈی ڈی او ایجوکیشن، ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول چکوڑہ، اساتذہ، بچے اوروالدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

دریںاثناء چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم20سی22 نومبر2017 تین روز جاری رہنے والی مہم میں پانچ سال تک کی عمر کے 202420بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلوائے جائیں گے ،ڈپٹی کمشنر چکوال نے محکمہ صحت کے افسران کو باور کروایا کہ انسداد پولیو مہم کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی بچہ پولیو ویکسین کے قطرے پلوائے بغیر نہ رہ جائے۔

متعلقہ عنوان :