چکوال، مصالحتی جج سید نصیر عباس نے ماں بیٹے کی رنجش ختم کروا دی

پیر 20 نومبر 2017 20:40

چکوال۔ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) مصالحتی سنٹر چکوال کے جج سید نصیر عباس نے 4 سالہ ماں بیٹے کی رنجش ختم کروا دی۔ والدہ ممتاز حسین نے اپنے بیٹوں پر دعویٰ اکسیر اختر بنام ممتاز حسین ساکن ہجیال تحصیل و ضلع چکوال خرچہ دائر کر رکھا تھا مصالحتی جج نے دونوں ماں بیٹوں کے درمیان صلح کروا دی۔

(جاری ہے)

ماں بیٹے گزشتہ کئی سال سے عدالتوں کے چکر کاٹ رہے تھے اور وقت اور پیسے کا ضیاع ہو رہا تھا۔