جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا متحدہ مجلس عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان

muhammad ali محمد علی پیر 20 نومبر 2017 19:52

جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق کا متحدہ مجلس عمل کا حصہ نہ بننے ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 نومبر2017ء) جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے متحدہ مجلس عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (س) کے سربراہ مولانا سمیع الحق نے اعلان کیا ہے کہ وہ حال ہی میں دوبارہ تشکیل پانے والے ماضی کے مقبول مذہبی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس عمل کا حصہ نہ بننے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

مولانا سمیع الحق کا کہنا ہے کہ متحدہ مجلس عمل بظاہر صرف جماعت اسلامی اور جے یو آئی ف کا اتحاد نظر آ رہا ہے۔ اس لیے وہ اس کا حصہ نہیں بنیں گے۔ جبکہ وہ 2018 کے انتخابات کیلئے تحریک انصاف کیساتھ اتحاد کریں گے۔