کر پشن کرنیوالے ’’مائنس ‘‘ ہوچکے ہیں انکی سیاست بھی ختم ہوگئی ‘چوہدری محمدسرور

مگر مچھ کے آنسو بہا کر قوم کا بے وقوف بنانے کا وقت گزار چکا ہے اب قوم حق اور سچ کا ساتھ دے گی ‘ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی حکومتی لوگ کر پٹ لوگوں کو بچانے کی جنگ میں لڑنے میں مصروف ہیںمگروہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ‘ شاہدرہ میں (ن) لیگیوں کی فائر نگ سے زخمی ہونیوالے تحر یک انصاف کے کارکنان سے گفتگو

پیر 20 نومبر 2017 20:25

کر پشن کرنیوالے ’’مائنس ‘‘ ہوچکے ہیں انکی سیاست بھی ختم ہوگئی ‘چوہدری ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ کر پشن کرنیوالے ’’مائنس ‘‘ ہوچکے ہیں انکی سیاست بھی ختم ہوگئی ‘مگر مچھ کے آنسو بہا کر قوم کا بے وقوف بنانے کا وقت گزار چکا ہے اب قوم حق اور سچ کا ہی ساتھ دیں گے ‘ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی کیونکہ حکومتی لوگ کر پٹ لوگوں کو بچانے کی جنگ میں لڑنے میں مصروف ہیںمگروہ اس مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے ‘تر بیت میں 20افراد کے قتل پر سپر یم کورٹ کا نوٹس لینا خوش آئند ہے ناکامی کے ذمہ داروں کے خلاف سخت ایکشن لینا ہوگا ‘تحر یک انصاف حقیقی معنوں میں قوم کی جنگ لڑ رہی ہے ۔

وہ سوموار کے روز شاہدرہ میں (ن) لیگیوں کی فائر نگ سے زخمی ہونیوالے تحر یک انصاف کے کارکنان مظہر رشید ’امیر خان اور واصف خان کی عیادت کے بعد میڈیا اور کارکنوں سے گفتگو کر رہے تھے چوہدری محمدسرور نے کہاکہ سپر یم کورٹ نے ملک میں احتساب کی جو بنیاد رکھی ہے پوری قوم اس پر عدالت کے ساتھ ہے اور جو لوگ عدلیہ کیخلاف سازشیں او ر ان پرتنقید کر رہے ہیں وہ اپنے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوں گے اور اب کر پشن کر نیوالوں کو جیلوں میں ہی جانا ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف نے جس جرات کے ساتھ ملک میں لوٹ مار کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے وہ دنیا میںایک مثال ہے اور حکمرانوں کی کسی غنڈہ گردی سے ہم خوفزدہ ہونیوالے نہیں پولیس ہمارے کارکنوں پر فائر نگ کر نیوالوں کو پکڑ نے کی بجائے انکی ’’سپورٹر‘‘بنی ہوئی ہے اگر کارکنوں پر فائر نگ کر نیوالے ذمہ داران گر فتار نہ ہوئے تو ہر فورم پر احتجاج کر نے پر مجبور ہوں گے کارکنان تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر یں گے اور مخالفین کو بدتر ین شکست سے ددچار کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :