چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کاعوامی آن لائن رپورٹ سائٹ کھولنے کا اعلان

غیر قانونی فوجی رویے پراہلکار کی فوج کی رکنیت منسوخ کی جا سکتی ہے، فوج کی تضحیک کرنے والے اشتہارات اور معلومات پر بھی تادیبی کارروائی عمل میں لائے جائیگی، شکایت کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، پروفیسر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی

پیر 20 نومبر 2017 20:23

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) چین نے سینٹرل ملٹری کمیشن نے آن لائن رپورٹ سائٹ کھولنے کا اعلان کیا ہے ، سائٹ پر فوج کی جانب سے عوامی مشکلات او عوام سے غیر قانونی فوجی رویے پر رائے طلب کی جائے گی ، آن لائن رپورٹ سائٹ پیپلزلبریشن آرمی کی نیوز ویب سائٹ 81.cnکے تحت کام کرے گی ، غیر قانونی حرکات ورویے پر فوجی رکنیت منسوخ کی جا سکتی ہے ۔

ایسی معلومات اور اشتہارات کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جن سے فوج کی تضحیک کا پہلو نکلتا ہو، شکایت کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ چینی سرکاری میڈیا کے مطابق پی ایل اے کے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے ایک پروفیسر لی ڈیوگانگ نے گلوبل ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فوج میں اصلاحات کی غرض سے مختلف اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جن میں سے ایک عوام سے متعلق ہے ۔

(جاری ہے)

بعض اوقات عوام کو مختلف حلقوں کی جانب سے پریشانی کا سامنا رہتا ہے جس کیلئے فیصلہ کیا گیا ہے کہ فوج عوام کیلئے آن لائن رپورٹ سسٹم کی سائٹ لانچ کرے ۔ پیپلزلبریشن آرمی نے آن لائن رپورٹ سائٹ پر عمل درآمد بھی کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام اس سسٹم سے فائدہ اٹھا کر نہ صرف فوج کو تجاویز ارسال کر سکتے ہیں بلکہ کسی فوجی کی جانب سے اگر کسی کو کوئی تکلیف یا پریشانی پیش آتی ہو تو اس کی شکایت کا اندراج کر سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شکایت کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا ۔ عوام فرضی نام سے بھی اپنی شکایت درج کرسکتی ہے ۔ فراہم کردہ معلومات اور شکایت کے لیول کو مدنظر رکھتے ہوئے مذکورہ فوجی کے خلاف کارروائی عمل میں لائے گی ۔ شکایت کی نوعیت کودیکھتے ہوئے اپنے فوجی یونٹ اور فوج سے برخاست کیا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ عوام فوج کے خلاف چلنے والی مہم ، اشتہارات بارے بھی معلومات فراہم کریں تاکہ ایسی مہم چلانے والوں ،اشتہارات لگانے والوں اور پوسٹ شیئرز کرنے والوں کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی جا سکے ۔ ایسے اقدامات سے فوج کے ڈسپلن میں اضافہ اور فوج کا مورال بلند ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :