جنوبی کوریائی وزیر خارجہ کا تین روزہ دورہ چین

چینی حکام کیساتھ مشترکہ تحفظات اور باہمی مسائل بارے تبادلہ خیال کیا جائے گا، ترجمان چینی وزارت خارجہ

پیر 20 نومبر 2017 20:23

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء)جنوبی کوریائی وزیر خارجہ کانگ کیونگ اپنے تین روزہ سرکاری دورہ پرآج چین پہنچیں گے ، جنوبی کوریائی وزیر خارجہ چینی حکام کیساتھ مشترکہ تحفظات اور باہمی مسائل بارے تبادلہ خیال کریں گے، دونوں ممالک کے تعلقات تاریخی اور عوامی سطح تک مضبوط ہیں ۔ چینی سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لوکھانگ نے اپنی معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ جنوبی کوریا کے وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی کی خصوصی دعوت پر آج(منگل) سے اپنے تین روزہ دورہ کا آغاز کریں گے ۔

چین اور جنوبی کوریا کے تعلقات تاریخی اور عوامی سطحی لیول تک مضبوط ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو انے تعلقات میں مزید قربت پیدا کرتے ہوئے ایک دوسرے کے تحفظات اور مسائل کو سمجھنا چاہیے اور اپنے قریبی تعلقات میں مزید قربت پیدا کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

کوریائی وزیر خارجہ نہ صرف اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے بلکہ دیگر چینی حکام سے ملاقات کر کے باہمی تحفظات اور تعلقات کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ چین باہمی تعلقات میں نفاست اور قربت کے علاوہ کسی شے کا خواہشمند نہیں ہے ۔ہمیں امید کہ اس دورہ کا جو مقصد ہے وہ ضرور بارآور ثابت ہوگا اور دونوں ممالک مابین مزید قربت کا سبب بنے گا ۔