Live Updates

خورشید احمد شاہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

اسحاق ڈار کو اخلاقی و سیاسی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہیئے نواز شریف کو غیر آئینی راستہ اختیار کرنے پر پہلے بھی نقصان ہوا ہے اس لیے ان کو میرا مشورہ ہے کہ وہ گالم گلوچ وغیر آئینی راستہ اختیار کرنے کے بجائے عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیئے اور ان کے فیصلوں کو من وعن قبول کرنا چاہیئے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ عمران خان کا حق ہے وہ کل اگر سورج کا مغرب سے نکلنے کا مطالبہ کریں تو وہ بھی ان کا حق ہوگا،قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی میڈیا سے گفتگو

پیر 20 نومبر 2017 20:23

خورشید احمد شاہ نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا
سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 نومبر2017ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اخلاقی و سیاسی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہوجانا چاہئے نواز شریف کو غیر آئینی راستہ اختیار کرنے پر پہلے بھی نقصان ہوا ہے اس لیے ان کو میرا مشورہ ہے کہ وہ گالم گلوچ وغیر آئینی راستہ اختیار کرنے کے بجائے عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیئے اور ان کے فیصلوں کو من وعن قبول کرنا چاہیئے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ عمران خان کا حق ہے وہ کل اگر سورج کا مغرب سے نکلنے کا مطالبہ کریں تو وہ بھی ان کا حق ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں نے اسلاآباد کو سیل کیا ہوا ہے حکومت اپنی رٹ بھی استعمال نہیں کرسکتی اسلام آباد کو بند کیا جانا افسوسناک ہے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہیحکومت کی رٹ ختم ہوچکی ہے اور اگر حکومت یہ دھرنا ختم نہیں کراسکتی تو اقتدار چھوڑ دے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پارلیمنٹ اپنی آئینی مدت پوری کرے اورآئین میں بھی پارلیمنٹ کی مدت پانچ سال ہے اور پیپلزپارٹی کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس کی حکومت نے اپنے پانچ سال پورے کیے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے مجھے علم نہیں ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سالوں اور موجودہ چار سالوں کے دوران جتنی ترقی سندھ میں تعلیم و صحت کے شعبے میں سندھ میں ہوئی ہے اتنی ترقی کسی اور صوبے میں نہیں ہوئی ہے عمران خان کے صوبے میں تو اایک عورت کو اںصاف نہیں مل سکا ہے اور ان کے بتر پولیسنگ کے دعووں کو بھی پول کھل چکا ہے انہوں نے کہا کہ احتساب برابری کی بنیاد پر سب کا ہونا چاہیئے پرویزمشرف کو خود نواز شریف نے چھوڑا اور کیوں چھوڑا وہ اس با رے میں وہ اپنے سابقہ وزیر سے پوچھ لیں ان کا کہنا تھا کہ اتحاد ہر الیکشن میں بنتے اور ٹوٹتے ہیں مگر ہمارے لوگ اتنی سیانے اور سمجھدار ہوچکے ہیں کہ وہ سب کچھ ہم سے زیادہ جانتے ہیں قبل ازوقت الیکشن ہونے یا نہ ہونے کا خواب منظور وسان نے دیکھا ہے اور وہی اس کی تعبیر بھی بتا سکتے ہیں ہم ملک میں صاف ستھری سیاست کرنا چاہتے ہیں اور کسی کے معاملات میں دخل اندازی کے نتائج اچھے نہیں
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات