نواز شریف کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اپوزیشن کا پارٹی صدارت کا بل ہر صورت ناکام کروانے کی ہدایت

muhammad ali محمد علی پیر 20 نومبر 2017 19:31

نواز شریف کی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اپوزیشن کا پارٹی صدارت ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 نومبر2017ء) نواز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اپوزیشن کا پارٹی صدارت کا بل ہر صورت ناکام کروانے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے پارلیمنٹ میں پارٹی صدارت کے حوالے سے ایک نیا بل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بل کے ذریعے نااہل شخص کو سیاسی جماعت کا سربراہ بننے سے روکا جائے گا۔ بل پاس ہونے کی صورت میں سب سے زیادہ نقصان سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہوگا۔

(جاری ہے)

نااہل قرار دیے جانے کے باعث نواز شریف پارٹی صدارت کا اختیار کھو بیٹھیں گے۔ اس تمام صورتحال میں نواز شریف نے بھی اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو خصوصی ہدایت جاری کی ہے۔ نواز شریف نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو اپوزیشن کا پارٹی صدارت کا بل ہر صورت ناکام کروانے کی ہدایت کر دی ہے۔ جبکہ دوسری جانب پیپلز پارٹی نے دھمکی دی ہے کہ اگر اس بل کو منظور ہونے سے روکا گیا تو وہ پارلیمنٹ سے استعفے دے دی گی۔