وزیراعلیٰ پنجاب کا خیرپور میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 20 نومبر 2017 20:10

وزیراعلیٰ پنجاب کا خیرپور میں ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ..
لاہور۔20 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے سندھ کے علاقے خیرپور میں شاہ حسین بائی پاس پر ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیو ںکی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے، وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا ہے، میری اور پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں اوردکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔