ہنگو کے 19 یونین کونسلز میں پولیو مہم کا آغاز ،ایک لاکھ90ہزارسے زائد بچوں کو قطرے پلانے کاہدف

پیر 20 نومبر 2017 20:10

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) ہنگو کے 19 یونین کونسلز میں پولیو مہم کا آغاز ہو گیا۔ ضلع بھر میں 3 روزہ پولیو مہم کے دوران 109238 بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیاگیاہے ڈسٹرکٹ سپر وائزر فار پولیو کمپین حاجی عبد الرحمان نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 20 نومبر 2017 سے جاری تین روزہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے تحت مجموعی طور پر 641 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جن میں 397 موبائل،37 فکسڈ اور 27 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں جو کہ ضلع بھر میں گھر گھر جا کر 180 ایریا انچارج کے نگرانی میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے فرائض انجام دینگی۔

(جاری ہے)

حاجی عبد الرحمان نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے علماء کرام،میڈیا،اور علاقہ عوام کو بھر پور تعاون اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو جیسے موضی مرض سے نئی نسل کو محفوظ رکھنے اور نو نہالوں کو تا حیات معزوری سے بچانے کے لئے مشترکہ طور پر جدو جہد کرنا نا گزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران افغان مہاجرین کیمپوں کے 9 ہزار سے زائد بچوں کو بھی 14 ایریا سپر وائزر کی نگرانی میں پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے حکام بالا کی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے پولیو مہم احسن انداز میں جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :