پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں پاسنگ آوٹ پریڈ تقریب

پیر 20 نومبر 2017 20:10

ہنگو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 نومبر2017ء) پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں پاسنگ آوٹ پریڈ پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ٹی سی فصیح الدین اشرف تھے۔اس موقع پر اپر کورس کی155،انٹر میڈیٹ کی272اورPASIکورس کی258فارغ التحصیل ہونے والے تربیت یافتہ جوانوں نے وفاداری کا حلف اٹھاتے ہوئے ملک اور قوم کی خدمت کرنے کا عزم کیا۔

پاسنگ آوٹ کی پر وقار تقریب میں خصوصی کمانڈنٹ پی ٹی سی ڈاکٹر فصیح الدین اشرف نے پریڈ کا معائنہ کیا جبکہ انسپکٹر عبد الحلیم کی قیادت میں پولیس کے چاک و چوبند دستے اور ڈرل اے ایس آئی اخونزادہ خان کی قیادت میں تربیت یافتہ پولیس کمانڈو سکواڈکے دستے نے فلک شگاف اللہ اکبر کے نعروں کیساتھ مارچ کرتے ہوئے سلامی پیش کی۔

(جاری ہے)

مہمان خصوصی کمانڈنٹ پی ٹی سی ڈاکٹر فصیح الدین اشرف نے خطاب کرتے ہوئے فارغ التحصیل ہونے والے مختفل کورسز کے ٹرینیز کو مبارکاد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج ہنگو جیسے قدیم تاریخی درسگاہ سے تربیت پانے والے پولیس افسران،اہلکاران مستقبل میں اپنے اپنے اضلاع میں بھر پور عزم اور حوصلے کے ساتھ پیشہ وارانہ فرائض انجام دیکر پولیس کا وقار مزید بلند کریں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی علمبردار فورس ہے جو کہ ہمہ وقت عوام کی خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر فرائض انجام دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ افسران،اہلکاران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں اور اپنے حوصلے ہمیشہ بلند رکھیں۔دریںاثنا ڈاکٹر فصیح الدین اشرف نے پی ٹی سی سٹاف، ڈرل، اے ٹی ایس،لان سٹاف کو بہترین تربیتی کورسز کی تکمیل اور فرائض پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ ڈی ایس پی نصیب شاہ کو بہترین خدمات پر الوداعی شیلڈ بھی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :