مردان،پرانی جیل کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے معاملے پر وکلاء کا بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان
پیر 20 نومبر 2017 20:05
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پرانی جیل کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس یا فیملی پارک تعمیر کرنے کا مسئلہ ایک بار پھر کھڑاہوگیاہے وکلاء اور صوبائی حکومت آمنے سامنے آگئے ہیں وکلاء نے پرانی جیل کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس کی تعمیر کے مطالبے کے لئے عدالتوں سے غیر معینہ مدت تک بائیکاٹ کرتے ہوئے آج سے بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کا اعلان کردیاہے پیر کے روز ڈسٹرکٹ بار کے صدر اسلام محمد وردگ کی قیادت میں وکلاء نے اپنے مطالبات کے حق میں ریلی نکالی اور پریس کلب کے سامنے نعرہ بازی کی بعدازاں بار کے عہدیداروں صدر اسلام محمد وردگ، نائب صدر دولت خان مہمند،جنرل سیکرٹری زربادشاہ ایڈووکیٹ اوربارکے سابق صدور اقبال ہوتی ،عبدالحمید خان حمزہ خیل،امیر حسین ،عالم زیب خان سمیت دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ تحریک انصاف کے صوبائی وزیر نے ہم سے حلف برداری کے موقع پر جیل کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس تعمیر کرنے اور پچاس لاکھ روپے گرانٹ کا وعدہ کیا جبکہ خود کش دھماکے کے متاثرین کو پیکج دینے کا اعلان کیاگیا لیکن ایک سال گزرنے کے بعد کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیاگیا البتہ پچاس لاکھ گرانٹ میں سے بیس لاکھ روپے کا چیک صوبائی وزیر عاطف خان نے واپس خزانے میں جمع کرایا وکلاء نے دھمکی دی کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کئے گئے تو بھوک ہڑتال کے دوسرے مرحلے میں وہ بنی گالہ میں دھرنادیں گے دریں اثناء انصاف لائرز فورم کے اراکین ابرار خان ایڈووکیٹ،آصف اقبال ،اسفندیار اورجعفر شاہ نے پریس کلب میں گفتگو کرتے ہوئے بار کی کابینہ کے الزامات کو مسترد کردیا اورکہاکہ کچھ وکلاء نے جوڈیشل کمپلیکس کے مسئلے کو انا بنادیاہے حقیقت یہ ہے کہ صوبائی وزیر عاطف خان وکلاء سے مسلسل رابطے میں ہیں اور گفت وشنید کے ذریعے اس مسئلے کے حل کے خواہاں ہیں انہوںنے مزیدکہاکہ وکلاء اور صوبائی حکومت کے درمیان ایک تحریری معاہدہ بھی ہواتھا جس کے بعد صوبائی حکومت نے مجوزہ جوڈیشل کیمپلیکس میں بار روم کے لئے سات مرلہ کی بجائے 20کنال اراضی مختص کردی ہے جس کے لئے باقاعدہ مقامی انتظامیہ نے سیکشن فور بھی لگادیاہے ادھر ناظم کونسلر اتحاد کے صوبائی صدر ساجد اقبال مہمند نے پرانی جیل کی جگہ فیملی پارک کی تعمیر کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ چند وکلاء نے لاکھوں شہریوں کو یرغمال بنادیاہے پارک کا قیام عوامی مطالبہ ہے اس میں بے جا مداخلت برداشت نہیں کریں گے حکومت فوری طورپر عملی جامہ پہنائیں اور کسی کی بلیک میلنگ میں نہ آئیں بصورت دیگر عوامی مطالبے کے حق میں سڑکوں پر نکل آئیں گے۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.