کراچی گرین نے پولو ٹورنامنٹ 2017ء کے فائنل میں کراچی اورنج کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی

پیر 20 نومبر 2017 20:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2017ء) کراچی گرین نے پولو ٹورنامنٹ 2017ء کے فائنل میں کراچی اورنج کو شکست دے کر کامیابی حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملیر گیریژن میں 11 سے 18 نومبر تک کھیلے جانے والے پولو ٹورنامنٹ 2017ء کے فائنل میں کراچی گرین نے کراچی اورنج کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کر لی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی گیریژن کمانڈر ملیر میجر جنرل زاہد محمود نے فاتح ٹیم کراچی گرین کو کامیابی پر ٹرافی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :